Homeتازہ ترینکچے کے ڈاکو کنٹرول سےباہر:35لاکھ تاوان کےعوض مغوی رہا

کچے کے ڈاکو کنٹرول سےباہر:35لاکھ تاوان کےعوض مغوی رہا

Police-operation

کچے کے ڈاکو کنٹرول سےباہر:35لاکھ تاوان کےعوض مغوی رہا

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں تاحال ناکام، لوئر دیر کے کچے کے ڈاکوؤں نے 35 لاکھ تاوان کے عوض 2 مغویوں کو رہا کردیا۔

رپورٹس کے مطابق لوئر دیر میں رہا ہونے والے مغویوں کی پہچان حاجی حمید اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد لوئر دیر کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں داعش کی موجودگی: یو ایس ٹو ڈے کا دعویٰ

اغوا ہونے والے دونوں افراد سستی گاڑیوں کی چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے تھے جس کے بعد ڈاکوؤں نے دونوں مغویوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی تھی۔

ڈاکوؤں نے تقریباً 2 ماہ تک دونوں لوگوں کو یرغمال بنائی رکھا اور ویڈیا وائرل ہونے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے ڈاکوؤں کو 35 لاکھ روپے تاوان ادا کیا گیا جس کے بعد دونوں افراد کی رہائی ممکن ہوئی۔

کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کی قید سے رہا ہو کر واپس آنے پر اہل علاقہ کی جانب سے حاجی حمید اور ظاہر شاہ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور

Share With:
Rate This Article