Homeپاکستانسینیٹ: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان/ فائل فوٹو

سینیٹ: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال بدر اور ناصر محمود کامیاب ہوئے۔

پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد حیثیت میں کامیاب، پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشسٹ پر سنی اتحاد کونسل کے حامد خان، ایم ڈبلیو ایم کے راجا ناصر عباس بھی کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے رانا محمد ارشد کامیاب

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر مصدق ملک کامیاب، پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی انوشہ رحمان اور بشرہ انجم بٹ کامیاب ہوئیں۔ پنجاب سے اقلیتی نشست پر مسلم لیگ نون کے خلیل طاہر کامیاب ہوئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کے 11 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ سندھ سے سینیٹ کے 12 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے گئے۔ الیکشن کمیشن نےاسلام آباد سے سینیٹ کے دو کامیاب امیدواروں اسحاق ڈاراور رانامحمودالحسن کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے۔

Share With:
Rate This Article