Homeتازہ تریناولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم کا اعلان

اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم کا اعلان

Announcement of the hockey team to participate in the Olympic qualifier event

اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم کا اعلان

ہاکی: (سنو نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کرینگے جبکہ ابوبکر محمود وائس کپتان ہونگے۔

تفصیل کے مطابق اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اولمپین کلیم اللہ خان کی سربراہی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 15 تا 21 جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود(نائب کپتان)شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپین دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

Share With:
Rate This Article