Homeتازہ ترینجونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

ہاکی ورلڈ کپ

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

کوالالمپور:(ویب ڈیسک) کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں کسی بھی موقع پر جارہانہ کھیل پیش نہیں کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی۔


میچ کے تیسرے ہاف میں آسٹریلیا نے یکے بعد دیگرے چار گول پاکستان کیخلاف داغ کے فتح یقینی بنا لی، پاکستان کیجانب سے عبدالقیوم نے دو، مصطفیٰ عمر، ارباز احمد، احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلا جا رہا تھا، سیمی فائنل کے بعد پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔

پاکستان ساتویں آٹھویں پوزیشن کا میچ 16 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی، یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں بھی سپین نے تیسرے ہاف میں پاکستان کے خلاف اوپر نیچے چار گول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

خیال رہے کہ گذشتہ میچ میں میں سپین نے پاکستان کو 2-4 سے ہرا دیا تھا، ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں عالمی رینکنگ نمبر 6 سپین نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی تھی۔

کھیل کے پہلے ہاف 12 ویں منٹ میں پاکستان کے کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کرکے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو ایک گول کی برتری دلائی تھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ سپین کے کھلاڑی پال 38 ویں منٹ میں ایلیکس41 ویں منٹ میں پابلو نے گول سکور کرکے سپین کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری دلائی تھی۔

بعد ازاں 43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول کیا تھا جبکہ 45 ویں منٹ میں سپین کے پال نے اپنا دوسرا گول سکور کرکے سپین کو 2-4 سے برتری دلا کر کوارٹرز فائنل میں فتح حاصل کرلی تھی۔

Share With:
Rate This Article