28 April 2024

Homeتازہ ترینعمران خان کو سیکیورٹی خدشات، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری

عمران خان کو سیکیورٹی خدشات، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری

Imran Khan security in Adiala Jail

عمران خان کو سیکیورٹی خدشات، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری

لاہور:(سنو نیوز) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کا لیول چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیے کہ مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پہلے لیاقت علی خان پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی آئی ٹی عمران خان کو جیل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔

عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ پٹیشن راولپنڈی بینچ میں سنی جاسکتی ہے، پرنسپل سیٹ پر نہیں۔تاہم وہ پٹیشن پر اعتراض کے باجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کےسیکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرینگے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہوں یا اللہ دتہ، ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیے کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پہلے لیاقت علی خان پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چیک کیا جائے عمران خان کو کس لیول کے سیکیورٹی خدشات ہیں ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ کارروائی تین اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Share With:
Rate This Article