Homeتازہ ترینسوارا بھاسکر نے بھارتی شہریوں اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوارا بھاسکر نے بھارتی شہریوں اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوارا بھاسکر نے بھارتی شہریوں اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسلامو فوبیا واقعے پر بھارتی شہریوں اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)


اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں بھارت کے سکول میں ہونے والے واقعے کا ذکر کیا جہاں ٹیچر کی نگرانی میں ہندو طالبہ مسلم بچے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)


سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ (بی جے پی) کو ووٹ دینے والے بھارتی شہری جو اس واقعے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہی لوگ گزشتہ ایک دہائی سے نفرت اور تعصب جیسے واقعات پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے تھے، انہیں اب حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ بھارتی شہریوں کو ایسے واقعات پر اپنی مذمت کہیں اور رکھنی چاہیے، آپ کو آج یہ دکھانے کا حق نہیں ہے کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)


اداکارہ نے بھارتیوں کے دوہرے معیار پر تنقید کی اور اسکول ٹیچر ترپتایاگی کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ سوارا بھاسکر نے بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بھی ذکر کیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات اور تشدد کو فروغ دینے میں سیاسی جماعت پر تنقید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)


انہوں نے کہا کہ جب سے اس جماعت (بھارتیا جنتا پارٹی) نے اقتدار سنبھالاہے، اس نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی اور اسلامو فوبیا کی حمایت کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Ahmad (@fahadzirarahmad)


یاد رہے کہ بھارت کی ایک خاتون اسکول ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ کلاس روم میں موجود طلبہ کو اپنے ہم جماعت مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا کہتی دکھائی رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka Yadav (@prifreebee)


یہ ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کی تھی جہاں ترپتا تیاگی نامی اسکول ٹیچر نے 7 سالہ محمد التمش کو سزا کے طور پر کھڑا کیا ہوا ہے اور استانی نیچے بیٹھے دیگر بچوں کو کہتی ہیں کہ مسلم طالب علم کو زور دار تھپڑ رسید کریں۔

ویڈیو میں 7 سالہ محمد التمش سب کے سامنے زاروقطار رو رہا ہے اور انتہائی خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتونی ٹیچر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا، میں نے اصل میں جو بات کہی تھی وہ ساری بات کاٹ دی گئی ہے۔

Share With:
Rate This Article