Homeتازہ ترینلاہور میں ایشیاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک پولیس کی تیاریاں شروع

لاہور میں ایشیاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک پولیس کی تیاریاں شروع

asia-cup-lahore-,match-security

لاہور میں ایشیاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک پولیس کی تیاریاں شروع

لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں ایشیاء کپ کرکٹ میلہ سجنے کو تیار ہے، ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے لئے فول پروف انتظامات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔

لاہور میں پہلا میچ 3 ستمبر، دوسرا 5 ستمبر اور تیسرا میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کے لئے بند کیا جائے گا، گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا اور ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔

مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔

لاہور میں میچ کے دوران پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائے گا ۔

لاہور ڈولفن پیرو فورس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے، پاکستان میں ایشیاء کپ کے چار میچز لاہور اور ملتان جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی و ملکی سمیت دیگر اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، تمام میچز کے دوران سٹیڈیمز کے اطراف میں پولیس کی ٹیمز گشت کریں گی ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سپیشل برانچ کے ذریعے مختلف مقامات کی چیکنگ کی جائے، لاہورسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے مناسب چیکنگ کی جائے گی۔

سٹیڈیمز سے مناسب فاصلے پر پارکنگ کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ائیر پورٹ سے آمد اور روانگی کے لیے سیکیورٹی پلان، دورے کے دوران راستے میں نقل و حرکت، ہوٹل میں قیام، سٹیڈیم کے اطراف کی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

پی ایس سی اے اور دیگر ایجنسیوں کے سی سی ٹی وی کیمرے مکمل درست حالت میں ہوں، فرضی مشقیں ، فل ڈرس ریہرسلز کی جائیں ، کنٹرول رومز کا مناسب قیام ہونا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article