Homeانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان کے گھر کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی

شاہ رخ خان کے گھر کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی

شاہ رخ خان کے گھر کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی

ممبئی:(ویب ڈیسک) ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر اچانک سیکیورٹی کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ چند افراد نے آن لائن گیمنگ ایڈز کے خلاف شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر احتجاج اور نعرے بازی کی جس پر ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔

مظاہرین نےموقف اختیار کیاکہ شاہ رُخ خان نے آن لائن گیمنگ اور جوا کھیلنے والی سائٹس کے اشتہار میں جلوہ گر اسے پروموٹ کیا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے،جوا کھیلنا بذات خود ایک جرم ہے اور اسے کھیلنے والوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مشہور شخصیات کو ایسے اشتہارات نہیں کرنے چاہیں جو نوجوانوں کی گمراہی کا باعث بنیں۔ممبئی پولیس نے سیکیورٹی رسک کی بنا پر احتجاج کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ماضی میں اجے دیوگن، اکشے کمار اسمیت کئی دیگر اداکاروں کو اس طرح کے گمراہ گن اشتہارات کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Share With:
Rate This Article