Homeدلچسب اور عجیبسینکڑوں میٹربلند پہاڑ پررکھے چند ہ بکس سےپیسے چوری

سینکڑوں میٹربلند پہاڑ پررکھے چند ہ بکس سےپیسے چوری

سینکڑوں میٹربلند پہاڑ پررکھے چند ہ بکس سےپیسے چوری

زیورخ:(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں انوکھی چوری کی واردات رپورٹ ، چور 2350 میٹر بلند پہاڑ پر رکھے چندہ بکس کو توڑ کر اس میں جمع ساری رقم لے کر غائب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیمائی سے وابستہ ’وائی فریٹا‘ کی جانب سے بیان کردہ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کے مقامات پر اکثر ایسے عطیہ بکس رکھے جاتے ہیں تاکہ مہم جو حضرات کے تعاون سے ان راستوں کو بہتر رکھا جاسکے۔

وائی فریٹا کے مطابق یہاں تک پہنچنے کا راستہ ، اپنی مشکل کی وجہ سے ’درجہ پنجم‘ میں شامل ہے جو مشکل ترین راستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر کوہ پیماؤں نے ہی یہ واردات کی ہے۔

اس واقعے پر کو ہ پیما سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی حیران ہیں کیونکہ یہ راستہ اتنا دشوار گزار ہے کہ یہاں رسیوں، آلات اور کوہ پیمائی کی تربیت کے بغیر نہیں پہنچا جاسکتا اور چندہ پیٹی تک پہنچنا بہت مشکل کام ہے۔

چند روز قبل مذکورہ پہاڑی پر جانے والے کو ہ پیمائوں کو ٹوٹاہوا ڈبہ ملا جس میں 500 سوئس فرانک (پاکستانی پونے دولاکھ روپے) کی رقم نکالی گئی ہے۔

کو ہ پیمائوں کی جانب سے اسے ایک ہولناک جرم قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد مزید افراد نے رقم عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Share With:
Rate This Article