Homeپاکستانعمران خان کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہیں؟ تفصیل سپریم کورٹ میں جمع

عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہیں؟ تفصیل سپریم کورٹ میں جمع

ٰImran Khan

عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہیں؟ تفصیل سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہیں؟ اٹارنی جنرل کی جانب سے 14 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کھانے میں دیسی چکن اور بکرے کا گوشت دیا جاتا ہے، ان کیلئے پنکھا اور روم کولر بھی دستیاب ہے جبکہ اہلخانہ اور وکلا کی بھی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیا ہے ۔ 11 فٹ لمبے اور 9 فٹ چوڑے سیل میں ایک پنکھا اور روم کولر کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ واش روم میں بھی توسیع کی گئی ۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سیل میں ایک بستر، گدا، چار تکیے، کرسی، میز اور جائے نماز بھی دی گئی ہے ۔ کمرے میں 21 انچ ایل ای ڈی ٹی وی موجود ہے جبکہ روزانہ اخبار بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 13 بائی 44 فٹ کی جگہ میں چیل قدمی کی سہولت بھی حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فرمائش پرہفتے میں دو دن جیل میں دیسی گھی میں تیار دیسی چکن جبکہ ایک دن دیسی گھی میں مٹن دیا جاتا ہے۔ 4 قرآنی نسخے انگریزی ترجمے کیساتھ جبکہ اسلامی تاریخ کی 25 کتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

جیل کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ کے ماتحت چار اہلکاروں کو چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظت پر معمور کیا گیا ہے۔ چہل قدمی کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے 3 کیمرے نصب کیے گئے جبکہ پرائیویسی کومد نظر رکھتے ہوئے سیل کے اندر کوئی کیمرہ نہیں لگایا گیا ہے۔

بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سیل میں 63 کے وی کا جنریٹر بھی لگایاگیاہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 10، 15 اور 21 اگست کو ان سے ملاقاتیں کیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے پانچ ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر بنایا گیا ہے اورصبح شام اور رات کو ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔

Share With:
Rate This Article