Homeکھیلباکسنگپاکستانی باکسر آغا کلیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی باکسر آغا کلیم کا بڑا عزاز، عالمی چیمپئین شپ کالائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔

23 سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے۔

پہلے مقابلےمیں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔

چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چائے کے ہوٹل پر کام کرنے پر مجبور ہے۔

ٹائیگر مارشل آرٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والا آغا کلیم سرکاری سرپرستی کا خواہاں ہے تاکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کو نام مزید روشن اور بلند کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی کا کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ:29کھلاڑیوں کوبلاوا

Share With:
Rate This Article