پی سی بی کا کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ:29کھلاڑیوں کوبلاوا
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ آرمی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی کل سے کاکول اکیڈمی میں شروع ہوگا، جبکہ پی سی بی کے مطابق کھلاڑی آج ہی کاکول میں رپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/24/03/2024/sports/cricket/74199/

کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل شامل ہیں۔

مزید جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے ان میں عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد اور عرفان خان نیازی کے نام ہیں۔

شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی بھی کیمپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/24/03/2024/sports/football/74221/

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی، محمد عامر، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

فٹنس کیمپ 26مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل تک جاری رہے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان آرمی کے افسران کے ماتحت ٹریننگ لیں گے۔