Homeتازہ ترینآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خود مختار درجہ بند ی کی طرف لےجائے گا:وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خود مختار درجہ بند ی کی طرف لےجائے گا:وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خود مختار درجہ بند ی کی طرف لےجائے گا:وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خود مختار درجہ بند ی کی طرف لےجائے گا:وزیر خزانہ

کراچی:(رپورٹ،آصف علی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے اگلے مالی سال میں پاکستان خود مختار درجہ بندی کی طرف جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہو گی اور نئی درجہ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم رہے گی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا اگلے مالی سال میں بھی پاکستان بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں وہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکے گا جس کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان مالیات کے عالمی شعبے میں اپنی خود مختار درجہ بندی کو بہتر بنا کر چین کی لوکل بانڈز مارکیٹ میں داخل ہو گا اس کے لئے پانڈا بانڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ان بانڈز کی مالیت اور دورانئے پر وزارت خزانہ میں ایک پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پاکستان چین کی بانڈز مارکیٹ میں 20 سے 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ ایک بہترین شروعات ہو گی جس میں چین کی لوکل بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوا جائے گا۔

چین دنیا میں بانڈز مارکیٹ کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے، چین کی بانڈ مارکیٹ میں جانے کا فائدہ یہ ہو گا کہ پاکستانی روپے پر ڈالر اور یورو کا جو دباؤ ہے وہ کم ہو گا اور پاکستان چین کو لوکل کرنسی میں ہی ادائیگی کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا پاکستان غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے بالکل تیار ہے اور ڈالر کیش کی فی الحال قلت نہیں ہے، پاکستان اپنی غیر ملکی ادائیگیوں کے لئے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ یا ری شیڈولنگ کا ارادہ نہیں رکھتا، بھاری غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود پاکستانی کرنسی پر دباؤ نہیں بڑھے گا اور روپیہ مستحکم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک کی پاکستان کو 14کروڑ97لاکھ ڈالرزدینے کی منظوری

Share With:
Rate This Article