Homeپاکستانگرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: (سنو نیوز) پی ڈی ایم اے نے 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات (24 اپریل کی رات کو) پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا۔ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید کیخلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

Share With:
Rate This Article