Homeپاکستانسیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن

اسلام آباد:(سنونیوز)سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقہ پشین میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن،تین دہشت گرد جہنم واصل،ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلجنس بیسڈ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد جہنم واصل جبکہ ایک زخمی دہشتگردکو گرفتارکرلیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے ، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سا تھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ان علاقوں میں مقامی افراد نے بھی ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشتگرد جہنم واصل

Share With:
Rate This Article