Homeپاکستانسیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشتگرد جہنم واصل

ISPR

سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ سماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشنز کرکے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وطن دشمنوں کیخلاف گھیرا اور تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈیرہ ا سماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں جہنم وا صل کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اورایک دہشت گرد کوجہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سا تھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان علاقوں میں مقامی افراد نے بھی ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔

Share With:
Rate This Article