Homeپاکستانصدر پاکستان کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے سول ایوارڈز

صدر پاکستان کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے سول ایوارڈز

صدر پاکستان کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے سول ایوارڈز

صدر پاکستان کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے سول ایوارڈز

راولپنڈی :(سنونیوز)صدر پاکستان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسٹریٹجک اداروں کے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈز سے نوازدیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 35 افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر 7 افسران کو ستارہ امتیاز ، 15 افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 13 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب بھی کیا،انہوں نے اپنے خطاب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو قوم کے ان دیکھے ہیرو کے طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس موقع پر مزید کہا کہ آپ سب نے قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے لوث کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی صدر اور آرمی چیف کی ملاقات

Share With:
Rate This Article