Homeپاکستانصدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ سے ملاقات

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ سے ملاقات

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ سے ملاقات

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی :(سنونیوز)صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے بیچ ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر حامی بھری،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

 

گورنر سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دیناجامعہ کراچی کے لئے اعزاز ہے۔

کامران ٹیسوری کاکہناتھا کہ میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو،پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔

کامران ٹیسوری بولے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں، میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ۔

گورنر سندھ نے ملاقات میں کہا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں، ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مہمان صدر ابراہیم رئیسی نے سندھ میں بہترین مہمان نوازی کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی قائدِاعظم محمد علی جناح کے مزار پر پہنچے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

 گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مہمان صدر کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر مزار قائد سمیت شہر بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی مزارقائدسےوزیراعلیٰ ہاوس پہنچیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی کابینہ کےارکان سے ملاقات ہوگی،ایرانی صدرکوجامعہ کراچی اعزازی ڈاکٹریٹ کی سندسےنوازےگی۔

ایرانی صدرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کرینگے،بدھ کی صبح ایرانی صدرابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائینگے۔

ایرانی صدر کے دورے کی وجہ سے شہرمیں عام تعطیل،سرکاری دفاترتعلیمی ادارے بندہیں ،ایرانی صدر کی آمدکےموقع پر3 شاہراہیں بند،ہوٹل حکومتی تحویل میں ہےجنہیں جلد ہی کھول دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوا: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

Share With:
Rate This Article