Homeکھیلباکسنگکشمیری نوجوان باکسر نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

کشمیری نوجوان باکسر نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

یورپین لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن جیتنے والے باکسر آدم عظیم

کشمیری نوجوان باکسر نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

لندن :(سنونیوز) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے ڈونگی سے تعلق رکھنے والے برطانوی نژاد کشمیری نوجوان آدم عظیم نے یورپین لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر ولورہمٹن میں کھیلے گئے میچ میں آدم عظیم نے مخالف کھلاڑی فرینک پیٹجین کو دسویں راؤنڈ میں شکست دے کر نیا یورپین لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جس کے بعد آدم عظیم تیز ترین اور کم عمر ترین برطانوی باکسر بن گئے۔

شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد آدم عظیم نے کہا کہ ان کے لیے یہ فتح بہت مشکل تھی کیونکہ ان کے سامنے جو حریف تھا وہ یہ بات جانتا تھا کہ اسے پہلے ہاف میں زیر کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں نے محنت کی بلکہ یوں بھی کہاجاسکتا ہے کہ مجھے ایک تناور درخت کو کاٹنا تھا او ر میں اس میں کامیاب رہا۔

انہوںنے اس شاندار فتح پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ اپنے کوچ کو بھی جیت کا کریڈٹ دیا۔آدم عظیم اپنے رول ماڈل باکسر عامر خان کی طرح 22 سال کی عمر میں ورلڈ چیمپئن بننے کی امید رکھتے ہیں ،انہوںنے اگلے سال جولائی میں 22 سال کا ہوجانا ہے ۔

برطانوی نژاد کشمیری نوجوان آدم عظیم اس سے پہلے بھی برطانیہ میں باکسنگ میچ میں حصہ لے کر کئی فتوحات اپنے نام کر چکے ہیں۔ پاکستان کمیونٹی برطانیہ اور عوام علاقہ نے آدم عظیم اور ان کی فیملی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Share With:
Rate This Article