Homeتازہ ترینپاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

پاکستانی ہاکی ٹیم میچ کے دوران گرائونڈ میں موجود

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

مسقط :(ویب ڈیسک) پاکستان کی ہاکی ٹیم تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اس دفعہ بھی قومی ہاکی ٹیم نے تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر کے ہیٹرک کرلی ہے۔

مسقط میں ہونے والے کوالیفائرز کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو مرتبہ برتری حاصل کرنے کے بعد بھی ناکام رہی ہے۔

پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا لازمی تھی لیکن تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3 سے شکست دے دی ہے۔

مسقط میں کھیلا گیا تیسری پوزیشن کے میچ کا پہلا ہاف تو بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو برتری دلا دی تاہم 6 منٹ بعد نیوزی لینڈ کے سکاٹ بوائیڈ نے مقابلہ برابر کر دیا۔

اگلے ہی لمحے پاکستان کو پنالٹی سٹروک ملا جس پر ابوبکر محمود نے گول کرکے ایک بار پھر پاکستان کو برتری دلا دی۔


پاکستان کی 1-2 کی برتری آخری کوارٹر کے آخری چند منٹ تک برقرار تھی لیکن فیصلہ کن وسل سے 8 منٹ قبل نیوزی لینڈ کے ہیگو اینگلس نے گول کرکے مقابلہ 2-2 کیا اور پھر 58 ویں منٹ میں سکاٹ بوائیڈ نے گول داغ کر نیوزی لینڈ کو 2-3 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس طرح پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ 2-3 سے ہار گیا اور ایک بار پھر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا، پاکستان ہاکی ٹیم اس سے قبل ریو ڈی جنیرو اور ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر شہناز شیخ نے مسقط میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپکس کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، نیوزی لینڈ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر نے فیصلہ اپنے ملک کے حق میں دیا۔

اولمپئین شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ امپائر اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے فیصلوں کیخلاف زبانی احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے جن حالات میں مسقط آئے وہ بھی ٹیم کیلئے سازگار نہ تھے۔

Share With:
Rate This Article