جھگڑے کے دوران فائرنگ،نوجوان قتل
Image

لاہور: (سنونیوز)رائیونڈ سٹی، چمرو پور گاؤں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آ کر نوجوان قتل، باپ اور بھائی زخمی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ مقصود احمد کے نام سے ہوئی،فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں مقتول کا والد 55 سالہ مقبول اور بھائی 28 سالہ محمود احمد شامل ہے، جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال جبکہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی عداوت کا نتیجہ ہے، ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

گذشتہ دنوں لاہور میں مغل پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی جبکہ جاں بحق ہونےو الے افراد کی شناخت 24 سالہ زاہد رشید اور 26 سالہ ارسلان غنی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64432/