Homeپاکستانصبح سویرے موسلادھار بارش، مزید بارش کہاں ہوگی؟جانیے

صبح سویرے موسلادھار بارش، مزید بارش کہاں ہوگی؟جانیے

weather news pakistan in urdu today

صبح سویرے موسلادھار بارش، مزید بارش کہاں ہوگی؟جانیے

لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں شدید سردی اور میدانی علاقوں میں دھند بھی موجود ہے، درجہ حرارت بھی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تگ پہنچ گیا، فضائی الودگی میں لاہور کا چوتھا نمبر، ائیر کوالٹی انڈیکس بھی 195 ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کی صبح سویرے کراچی کے علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، سکیم 33، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور منظور کالونی میں موسلادھار بارش ہوئی۔

کراچی میں کالے بادل امڈ آئے، کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجہ کی بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات بدلتی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر آج سے سردی کی شدد میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،خانیوال ،ملتان، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔

اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ائیرپورٹ کے اطراف میں صبح ہلکی بارش ہوئی، موسمی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا موجود درجہ حرارت 15 ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، خشک ہوائیں شمال مشرق 3 سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ وگردنواح میں بھی موسم سرد جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔

Share With:
Rate This Article