Homeتازہ ترینون ڈے بیٹررینکنگ: بابر اعظم نے شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی

ون ڈے بیٹررینکنگ: بابر اعظم نے شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی

ون ڈے بیٹررینکنگ: بابر اعظم نے شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی

ون ڈے بیٹررینکنگ: بابر اعظم نے شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی: (اے پی پی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بلے باز شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

رواں سال بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارتی بلے باز شبمن گل نے پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ دیر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے 824 پوائنٹس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈے رینکنگ: شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بھارت کے ہی روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے راشد خان دوسر ے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہےکہ ورلڈ کپ کے آغاز میں شبمن گل فٹ نہیں تھے لیکن میدان میں واپسی کے بعد سے وہ بلے سے فارم دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 219 رنز بنائے ۔ویرات کوہلی نے رواں ورلڈ کپ میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز بنا کر، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی تعداد برابر کر دی ہیں۔

Share With:
Rate This Article