Homeتازہ ترینکیا تیسری ورلڈ وار شروع ہوگئی ہے؟

کیا تیسری ورلڈ وار شروع ہوگئی ہے؟

iran and israel war

کیا تیسری ورلڈ وار شروع ہوگئی ہے؟

لاہور:(سنو ڈیجیٹل) کچھ روز قبل ایران نے اسرائیل پرپہلی بار براہ راست حملہ کیا اور 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے۔ایران کا دعویٰ ہےکہ وہ اپنے ہدف میں کامیاب ہواجبکہ اسرائیل کادعویٰ کیاہےکہ ایران سےآنےسے بیشترمیزائلزاورڈرونز گرادئیے گئے ۔

توکیااب اسرائیل جوابی حملہ کرےگا؟ایران نےیہ حملہ آخرکیوں کیا؟ اورایران کے اسرائیل پر حملے کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟آئیے ان سوالوں کےجواب جانتےہیں۔سب سےپہلےپاکستان پراس حملے کے اثرات پربات کرتےہیں۔

پاکستان پراس کےبراہ راست کوئی اثرات نہیں ہوں گے۔اس کی ایک وجہ ہےکہ پاکستان کےایران کے ساتھ اتنےخوش گوارتعلقات کبھی نہیں رہےکیونکہ ایران پاکستان سرحد پر کارروائیاں ہوتی رہی ہیں اورحال ہی میں ایران کاپاکستانی علاقے پرحملہ اورپاکستان کی جوابی کارروائی بھی اس کی مثال ہے۔

پاکستان کی معیشت ایران کےساتھ منسلک ہےاورنہ پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ کاایران پرزیادہ انحصارہوتاہے کہ جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر اثرات آئیں گے۔ایک دوفیکٹرز تھوڑاتنگ کرسکتےہیں کہ جیسےہمسایہ ملک ہونےکےناطےپاکستان پرتھوڑادباؤآئے۔دوسراپاک ایران گیس پائپ لائن کی وجہ سے امریکا کا پاکستان پردباؤآسکتا ہے۔

لیکن امریکا خوداس معاملےمیں نیوٹرل ہے۔کیونکہ امریکا نےواضح کردیا ہےکہ اگراسرائیل نےایران کیخلاف جوابی کارروائی کی تو امریکا اس کاحصہ نہیں ہوگا۔ اچھاپھریہاں ایرانی صدر کےدورہ پاکستان کولےکربھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ لیکن اس کا بھی کوئی منفی اثرنہیں آئےگا۔شایدوہ دورہ موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔

YouTube video player

اب آتےہیں کہ ایران نےیہ حملہ کرکےکیاہدف حاصل کیا؟ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کےمطابق اسرائیلی حکومت کے انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایاگیاجو گذشتہ6 ماہ کے دوران تمام کارروائیوں کی منصوبہ بندی کیلئےاستعمال کیا گیا تھا۔ اب ایران اس وقت تک کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کرے گا جب تک اس پر حملہ نہیں کیا جاتا۔

ایرانی وزیرخارجہ کےمطابق انہوں نے اسرائیل پر حملے سے 72 گھنٹے پہلے ہمسایہ ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔لیکن ایران نےیہ حملہ کیاکیوں؟دراصل کچھ روز پہلےشام کےدارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پرایک میزائل حملہ ہوا، جس میں کم از کم سات افرادکی جان چلی گئی،ان میں رضازاہدی بھی تھے۔

رضا زاہدی ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور ’قدس فورس‘ کے سینئر کمانڈر تھے۔ قدس فورس میں قاسم سلیمانی کےبعدرضا زاہدی کسی حملے کا نشانہ بننے والے سب سے سینئررکن ہیں ۔ایران اور شام نے اسرائیل کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا اوراسرائیل پرمیزائل داغ دئیے۔

اس حملےمیں جانی نقصان نہیں ہوا تو یہ ایک طرح سےایران کی فیس سیونگ ہے لیکن ایران کو اب مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔لامحالہ جس کافائدہ اسرائیل اٹھائے گا۔ مگرکیااسرائیل جوابی حملہ کرےگا؟شایدنہیںکیونکہ اس کےگاڈفادرامریکانےجوابی حملےمیں ساتھ دینےسےانکارکردیاہے۔ روس اور چائنہ نےبھی دونوں ممالک کوتحمل سےکام لینےکامشورہ دیاہے اورایران کی جانب سے یہ بیان بھی آگیاہےکہ اگراسرائیل جوابی حملہ نہیں کرتاتوان کی جانب سے یہ پہلا اورآخری حملہ تھا۔لیکن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی ایران کو مزید سخت مؤقف اختیار کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔شایدایران کوجوہری ہتھیاروں کی طرف دھکیل دیاجائے۔سلامتی کونسل کا جوہنگامی اجلاس ہوا، اس میں ایران اوراسرائیل نےایک دوسرےالزامات لگائے اوردونوں نےایک دوسرے پرپابندی لگانےکامطالبہ کیاہے۔اب آپ کوکیالگتاہے؟ کیااسرائیل ایران پرجوابی حملہ کرےگا؟ اورکیاتیسری ورلڈ وار ہونےوالی ہے؟ ہمیں کمنٹس کیجئےاورویڈیوکولائیک اورشیئرضرورکیجئے۔

Share With:
Rate This Article