Homeتازہ ترینپاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟

pakistani cricket players

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟

لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟قومی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی ، کپتان و کوچز سے مشاورت کے بعد نائب کپتان فائنل کر لیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی و کپتان نے کوچز کی مشاورت سے نائب کپتان محمد رضوان کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا نائب بھی محمد رضوان کو بنایا گیا تھا۔

محمد رضوان کے نام پر سلیکشن کمیٹی، کپتان، کوچز اور چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ محمد رضوان نیوزی لینڈ سیریز میں اور آئندہ سیریز کے لئے بھی بابر اعظم کے نائب ہونگے۔

سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچز کی میٹنگ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 31 مارچ 2024ء کے روز پی سی بی نے کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر سے ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنا دیا تھا۔رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر سے کپتانی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیپ بال کرکٹ: پاکستانی گلیوں سے انگلینڈ کے میدانوں تک

اس سے قبل پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان نامزد کیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کے بابراعظم ایک بار پھر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

بابراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے لکھا تھا کہ بابراعظم از بیک اور آج پی سی بی کی جانب سے بابراعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بابراعظم کی بطور کپتان واپسی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

پی سی بی کی بنائے جانے والی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھی چیئرمین پی سی بی کو بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی گزارش کی گئی تھی اس کے علاوہ دیگرحوالوں سے بھی بابراعظم کا نام بطور کپتان سب سے زیادہ لیا جارہا تھا جس کی بنا پر انہیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں انہیں بیک وقت تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم دونوں کپتان اپنی ذمہ داریوں کوادا کرنے میں ناکام ہے اور ٹیم کو انکی کپتانی میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

Share With:
Rate This Article