Homeتازہ ترینٹیپ بال کرکٹ: پاکستانی گلیوں سے انگلینڈ کے میدانوں تک

ٹیپ بال کرکٹ: پاکستانی گلیوں سے انگلینڈ کے میدانوں تک

Tape-Ball-ECB

ٹیپ بال کرکٹ: پاکستانی گلیوں سے انگلینڈ کے میدانوں تک

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیپ بال کرکٹ، پاکستان کی گلیوں سے انگلینڈ کے میدانوں تک پہنچ گئی، انگلینڈ اور ریلز کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کو زیادہ جامع اور لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے پہلی بار قومی ٹیپ بال مقابلے کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیپ بال کرکٹ اس کھیل کی ایک مقبول تبدیلی ہے جس کی ابتدا پاکستان میں ہوئی، مختلف سوئنگ اور باؤنسی اثرات پیدا کرنے کے لیے ٹیپ میں لپٹی ٹینس گیند کا استعمال کیا جاتا ہے، اس سے گیم مزید دلچسپ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی20ورلڈکپ:دھونی اوردنیش کارتک کی واپسی؟روہت شرماکااہم بیان

روایتی کرکٹ کے برعکس، اسے حفاظتی پوشاک کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور اسے کسی بھی سطح پر کھیلا جاسکتا ہے، ٹیپ بال کرکٹ سے زیادہ لوگ کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ مقابلہ انگلینڈ اور ویلز کے شہری علاقوں سے ٹیپ بال کرکٹ میں اعلیٰ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا مقصد کرکٹ کے ذریعے کمیونٹیز کو اکٹھا کرنا اور ان علاقوں میں کھیل کو فروغ دینا ہے جہاں شاید یہ اتنا مقبول نہ ہو۔

انگلینڈ کے مشہور کرکٹ سٹارز جیسے عادل رشید، ڈیوڈ ملان، ہیدر نائٹ اور سوفی ایکسٹون نے اس اقدام کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے، جس سے بیداری پیدا کرنے اور ٹیپ بال کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹیپ بال کرکٹ کو مزید مقبول بھی بنایا جائے گا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیپ بال کرکٹ مقابلے مختلف شہروں میں ہوں گے جو کہ سب کیلئے خوش آئند اور تفریحی تجربہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:دوسرا ٹی20میچ آج،بارش بھی متوقع

Share With:
Rate This Article