Homeتازہ ترینٹی20ورلڈکپ:دھونی اوردنیش کارتک کی واپسی؟روہت شرماکااہم بیان

ٹی20ورلڈکپ:دھونی اوردنیش کارتک کی واپسی؟روہت شرماکااہم بیان

Rohit-Sharma,-Dhoni,-Dinesh-Karthik

ٹی20ورلڈکپ:دھونی اوردنیش کارتک کی واپسی؟روہت شرماکااہم بیان

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کی آمد آمد، ٹیموں کی تیاریاں عروج پر، ورلڈکپ سے قبل دھونی اور دنیش کارتک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق روہت شرما کے بیان نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے دنیش کارتک یا ایم ایس دھونی؟ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی بات کہہ ڈالی ہے، حالیہ پوڈکاسٹ میں روہت شرما نے ایم ایس دھونی اور دنیش کارتک سے متعلق ایسی بات کی کہ پوری دنیا ہی حیران رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت سیریز،روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بولے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آنے والا ہے، ایم ایس دھونی کو تو ورلڈ کپ کیلئے راضی کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگا کیونکہ وہ بیمار اور تھکے ہوئے لیکن دنیش کارتک کو قائل کرنا آسان ہوگا۔

روہت شرما کا ایم ایس دھونی کو ورلڈ کپ کیلئے راضی کرنے والا بیان راتوں رات ہی وائرل ہوگیا ہے جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کرکے رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیپٹن کول یعنی کے ایم ایس دھونی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے راضی کرنا بہت مشکل ہوگا، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ ٹیم کا حصہ ہوں۔

روہت شرما نے کہا کہ میں ایم ایس دھونی اور دنیشن کارتک کی بلے بازی سے بہت بہت زیادہ متاثر ہوں، جس طرح دونوں نے حالیہ آئی پی ایل میں پرفارم کیا ہے اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

کپتان روہت شرما نے بتایا بوڈکاسٹ میں بتایا کہ 38 سالہ دنیش کارتک نے آر سی بی کیلئے جس طرح پرفارم کیا اس سے بہت زیادہ متاثر ہوں، انہوں نے بتایا کہ 205اعشاریہ 45 کی اوسط سے دنیش نے 226 رنز سکور کیے جبکہ وہ 7،6 نمبر پر بیٹنگ کرنے آتے ہیں۔

ممبئی انڈین اور آر سی بی کے میچ میں روہت اور دنیش کارتک کا ایک ویڈیو کلپ بھی بہت زیادہ وائرل ہوا تھا جہاں وہ انکوں ورلڈ کپ سے متعلق یاد کروارہے تھے کہ ٹیم میں جگہ بنانی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما دنیش کو کہہ رہے تھے کہ شاباش ڈی کے! ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لیے پش کرنا ہے اسکو۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:دوسرا ٹی20میچ آج،بارش بھی متوقع

جہاں تمام بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل انجوائے کررہے تھے وہاں روہت شرما کے دماغ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکشن چل رہی تھی اور حالیہ آئی پی ایل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دنیش کارتک کی پرفارمنس سے متاثر نظر آئے ہیں۔

ایم ایس دھونی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پوڈکاسٹ میں روہت شرما نے بتایا کہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایم ایس دھونی نے جو آخری 4 گیندوں پر 20 رنز اسکوور کیے وہ بہت زیادہ متاثر کن تھے اور میچ جیتنے کیلئے اہم بھی۔

کپتان روہت شرما بولے کہ دیکھو وہ (ایم ایس دھونی) 4 گیندیں کھیلنے آیا تھا اور 4 گیندوں میں 20 رنز اسکور کیے ایسا کوئی کوئی ہی کرسکتا ہے جو کہ بڑا متاثر کن ہے میچ کیلئے۔

رشبھ پنت سے متعلق بات کرتے ہوئے روہت شرما نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جو سب سے زیادہ ہنساتا ہے ٹیم کو وہ رشبھ پنت ہے، وہ ایک پاگل آدمی ہے۔

رشبھ پنت کے حادثے کے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان روہت شرما بولے کہ میں رشبھ پنت کو اس کے بچپن سے دیکھ رہا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں واپس آیا، کار حادثے کے باعث وہ ڈیرھ سال کرکٹ سے محروم رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رشبھ پنت کافی ذہین ہے، جس طرح کی چیزیں وہ اسٹمپ کے پیچھے کرتا ہے، اس کے پاس ایسا کرنے کا اپنا طریقہ ہے، مجھے اس کے بارے میں یہی پسند ہے۔

روہت شرما نے مزید بتایا کہ جب پریشان ہوں یا مجھے ہنسنے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں رشبھ پنت کو فون ملالیتا ہوں، وہ لازمی کچھ نہ کچھ ایسے کہے گا جس میں ہنسنے لگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: بابر اور شاہین کی ویڈیو وائرل

Share With:
Rate This Article