Homeانٹرٹینمنٹپاپ سنگر دائود کم کا سنگاپور میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان

پاپ سنگر دائود کم کا سنگاپور میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان

Dawood kim mosque

پاپ سنگر دائود کم کا سنگاپور میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان

لاہور:(سنو ڈیجیٹل) وہ کہتے ہیں نہ کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے اوراپنے خاص بندوں میں شامل کرلے۔ایسے ہی ایک خوش نصیب ہیں جنوبی کوریا کے فیمس سنگر، یوٹیوبرجنہوں نے 2019 ء میں اسلام قبول کیا تھا۔ اب وہ ہر گلی کوچے میں اسلام کی دعوت دینے میں کوشاں ہیں۔ اور اب انہوں نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

چلیں اسکی کمپلیٹ دیٹیلز آپکے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سنگر داؤد کم نے اپنے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خریدنی تھی اور یہ کچھ دنوں پہلے ہی کی بات ہے کہ انہوں نےلوگوں سے اپیل کی کہ اس نیک کام میں آپ لوگ کی مدد درکار ہے۔

آپ لوگ بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی اکاونٹ ڈیٹیلز بھی شیئر کیں۔ اور اب ماشاءاللہ سے انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لئے زمیں خرید بھی لی ہے۔ خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر داود کم نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔

YouTube video player

اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی مجھے یقین نہیں آرہا۔ اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔ زمین خریدنے پر داود بہت خوش نظر آرہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بنایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد کرتا رہوں گا۔سنگر، یوٹیوبر اور اداکار داؤد کم جو جے کم کے نام سے دنیا بھر میں پوپلر ہیں نے پانچ سال پہلے یعنی 2019 ءمیں اسلام قبول کیا، تب انہوں نے اپنا فرسٹ نیم چینج کر کے داود رکھ لیا۔

دائود کم نے کئی بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ داؤد کم نے 2022 ءمیں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔ جب دائود کم نے زمیں کی خریداری کی پکچرز شیئرکیں تو مسلمان فالوورز بھی بہت خوش ہوئے۔

ایک فالوور نے کمنٹ کیا کہ آپ وریا میں مسجد تعمیر کر رہے ہیں اور ادھر اللہ جنت الفردوس میں آپکے لئے محل تیار کر رہا ہے۔ایک نے لکھا ماشاءاللہ بھائی، دوسرے لکھتے ہیں کہ جب آپ کی مسجد بن جائے گی تو میں ضرور آکر اپنی نماز وہاں ادا کروں گا۔

ایک یوزر نے لکھا کہ خوشی کے مارے میں بھی آپکے ساتھ جھوم رہی ہوں۔ ایک فالوور نے کمنٹ کیا کہ اللہ آپکو جنت میں جگہ دے ، آپ نے لوگوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ اللہ آپکی بھی ہر خواہش پوری کرے، بنگلادیش سے آپکے لئے محبتیں۔

Share With:
Rate This Article