Homeانٹرٹینمنٹبابرناکام بھائی،رضوان ولن؟نتاشا علی نےرمیزراجاکےشومیں بتادیا

بابرناکام بھائی،رضوان ولن؟نتاشا علی نےرمیزراجاکےشومیں بتادیا

Showtime-With-Ramiz-Raja

بابرناکام بھائی،رضوان ولن؟نتاشا علی نےرمیزراجاکےشومیں بتادیا

لاہور: (سنو نیوز) پاکستانی اداکارہ نتاشا علی کی سنو نیوز کے پروگرام شو ٹائم وڈ رمیزراجا میں شرکت کی اور رمیزراجا سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابراعظم ناکام بھائی جبکہ محمد رضوان ولن ہوں گے اور ہیرو کیلئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا نام لیا۔

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے حال ہی میں سنو نیوز کے پروگرام شو ٹائم وڈ رمیزراجا میں شرکت کی، رمیزراجا نے نتاشا علی سے سوال کیا کہ ’فرض کریں کہ آپ ایک فلم بنارہی ہیں اس فلم میں مرکزی کردار آپ کا ہے اور اگر آپ کو اسی فلم کی کاسٹ کیلئے ہیرو، ولن اور ناکام بھائی کو منتخب کرنا پڑے تو آپ کن کو منتخب کریں گی، لیکن رمیزراجا نے نتاشا علی کو یہ کہا کہ فلم کی کاسٹ آپ نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے پوری کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اریج چوہدری محبت کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

رمیزراجا کے سوال پر پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے کہا کہ بطور ہیرو میں حارث رؤف کو فلم میں کاسٹ کروں گی جبکہ بابراعظم فلم میں ناکام بھائی کا کردار ادا کریں گے اور محمد رضوان کو فلم میں بطور ولن کاسٹ کروں گی، کیوں کہ محمد رضوان کا چہرہ ولن جیسا ہی لگتا ہے۔

نتاشا علی کے جواب پر میزبان رمیزراجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں جس پر نتاشا علی نے کہا کہ میں پھر محمد افتخار کو ولن کے طور پر منتخب کروں گی۔

YouTube video player

Share With:
Rate This Article