Homeانٹرٹینمنٹیورو ویژن:احتجاج کے باوجود اسرائیلی گلوکارہ کی فائنل میں رسائی

یورو ویژن:احتجاج کے باوجود اسرائیلی گلوکارہ کی فائنل میں رسائی

Israel qualifies for Eurovision final amid Gaza war protests

یورو ویژن:احتجاج کے باوجود اسرائیلی گلوکارہ کی فائنل میں رسائی

مالمو:(ویب ڈیسک) اسرائیلی گلوکار عدن گولن نے مخالفت اور مظاہروں کے باوجود عوامی ووٹوں سے یوروویژن گانے کے مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

جمعرات کو سویڈن کے شہر مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یورووژن مقابلے میں اسرائیلی گلوکارہ عدن گولن کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

گلوکار عدن گولن نے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان شہر کے مالمو ایرینا میں 9,000 شائقین کے سامنے اپنا گانا “ہوریکین” پیش کیا اور ناظرین کے ووٹوں کی بدولت فائنل میں اپنی جگہ بک کی۔

گولن یورووژن کے 26 مدمقابلوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہفتہ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

جن 10 پرفارمنسز کو سب سے زیادہ عوامی ووٹ ملے وہ بالترتیب لٹویا، آسٹریا، نیدرلینڈز، ناروے، اسرائیل، یونان، ایسٹونیا، سوئٹزرلینڈ، جارجیا اور آرمینیا سے تھے۔

اس سے پہلے عدن گولن کے گانے ’اکتوبر رین‘ پر یورپی نشریاتی یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا کیونکہ اس گانے کا ٹائٹل اور کچھ حصے واضح طور پر سیاسی تھے اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے متعلق تھے۔ اس کے بعد اس نے گانے میں تبدیلیاں کیں اور گانے کا نام بدل کر ’’طوفان‘‘ رکھ دیا۔

یوروویژن مقابلہ 1956ء میں شروع ہوا اور ہر سال یورپی ممالک کے درمیان منعقد ہوتا ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے موسیقی کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔

Share With:
Rate This Article