Homeتازہ ترینآسٹریلیا کیخلاف میچ مشکل اور چیلنجنگ ہے: محمد رضوان

آسٹریلیا کیخلاف میچ مشکل اور چیلنجنگ ہے: محمد رضوان

محمد رضوان پی سی بی سوشل میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

آسٹریلیا کیخلاف میچ مشکل اور چیلنجنگ ہے: محمد رضوان

لاہور: (سنو نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کو مشکل اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیم اویرنس میں فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد رضوان نے یہ بات پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قومی وکٹ کیپر نے کہا کہ نیدرلینڈز، افغانستان اور بنگلا دیش جیسی ٹیمیں بھی ورلڈکپ میں کچھ کر کے پہنچی ہیں۔ ورلڈکپ میں ہر میچ کی اہمیت ہے۔ ہار جیت ہوتی رہتی ہے، بھارت کے خلاف میچ ہارے ہیں لیکن پہلے دو میچ جیتے بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی ٹیموں کے خلاف سکلز کے ساتھ گیم اویرنس کا مقابلہ ہے۔ ہماری ٹیم سکلز میں اچھی ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہم دنیا میں بالکل نیچے ہیں۔ ہمیں اپنی گیم اویرنس میں فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سب پاکستان کو انپریڈکٹیبل کہہ رہے تھے اور اب بھی کہہ رہے ہیں۔ تاہم ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بائولر موجود ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے سپنرز آئوٹ نہیں کر پا رہے، وہ بالکل سہی کہ رہے ہیں مگر وہ بائولنگ اچھی کر رہے ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز پر ہمیں یقین ہے ، وہ ہمیں کسی بھی وقت میچ بدل کر دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستانی فینز نے ہمیشہ ہمیں محبت اور دعائیں دی ہیں۔ ہم اپنے پاکستانیوں کا درد اور جانتے ہیں۔ مجھے اپنے فینز پر یقین ہے، وہ پیچھے جو کہیں سامنے محبت ہی دیتے ہیں۔ فینز سے درخواست ہے کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری، بھارت سے ہارنے کے بعد شائقین کے میسج ملے کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

محمد رضوان نے کہا کہ جب ہم ہارتے ہیں لوگ ہمیں کہتے ہیں “تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے” ہمیں بھی اپنی عوام سے محبت ہے۔

Share With:
Rate This Article