Homeکاروبارخام تیل 3.4 ڈالر فی بیرل مہنگا

خام تیل 3.4 ڈالر فی بیرل مہنگا

خام تیل 3.4 ڈالر فی بیرل مہنگا

خام تیل 3.4 ڈالر فی بیرل مہنگا

نیویارک: (سنو نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہونے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ترانوے ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل فلسطین جنگ میں شدت آنے سے آئل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر چالیس سینٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، قیمت 93 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچ گئی ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر تیل کی خریداری کی پابندی عائد کرنے کے مطالبے پر مارکیٹ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ امریکا میں خام تیل کی ٹریڈنگ 91 ڈالر 23 سینٹس میں ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے آئل مارکیٹ میں رسک پریمیئم بڑھ گیا ہے۔ انشورنس کمپنیز نے اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل میں تعطل آنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article