Homeتازہ ترینٹائلوں پر چلیں اور بجلی پیدا کریں: نئی ٹیکنالوجی متعارف

ٹائلوں پر چلیں اور بجلی پیدا کریں: نئی ٹیکنالوجی متعارف

Tiles-Which-Produce-Electricity

ٹائلوں پر چلیں اور بجلی پیدا کریں: نئی ٹیکنالوجی متعارف

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس سے لوگ اپنے قدموں سے بجلی پیدا کرسکتے ہیں یعنی کہ آپ جتنا چلیں گے اتنی ہی بجلی پیدا ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک کمپنی نے یہ نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، اس مقصد میں کامیابی کیلئے کمپنی نے ٹائلوں میں الیکٹرو میگنیٹک جنریٹر کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث ان ٹائلوں پر چلنے سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سولر پینلز کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی سولر پینٹ متعارف

یو اے ای میں ورلڈ فیوچر انرجی کانفرنس کے دوران بھی اس ٹیکنالوجی کا مظاہر کیا گیا، اس موقع پر کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹائلز کے نیچے الیکٹرو میگنیٹک جنریٹر ہوتا ہے اور جب لوگ ان ٹائلز پر قدم رکھتے ہیں تو پیروں کی حرکت سے جنریٹر متحرک ہوتا ہے اور توانائی بناتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی کمپنی کے مطابق اس توانائی کو بجلی میں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹائلز سے بہت کم مقدار میں توانائی پیدا ہوتی ہے لیکن اس توانائی سے اسٹریٹ لائٹس چل سکتی ہیں اور چھوٹی ڈیوائسز بھی چارج کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی مواد سے متعلق بڑا فیصلہ

کمپنی کے مطابق ان ٹائلز کو واشنگٹن میں ایک جگہ پر ایل ای ڈی لائٹس کو روشن کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر ان ٹائلز کا استعمال کیا جارہا ہے، کمپنی حکام کے مطابق ٹائلز سے پیدا ہونے والی توانائی بیٹری یا ڈیوائس میں سٹور کی جاسکتی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی ایسی ٹائلز بھی تیار کرنے کی کوشش میں ہے جو اس ساتھ شمسی توانائی اور قدموں سے پیدا ہونے والی توانائی کا امتزاج ہو، کمپنی یہ سولر ہائبرڈ ٹائلز رواں سال موسم گرما میں متعارف کرانے کی خواہشمند ہے۔

Share With:
Rate This Article