Homeتازہ ترینپاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز: 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز: 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

Pakistan-And-New-Zealand-Players

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز: 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز سے قبل بری خبر، دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے فن ایلن اور ایڈم ملنے سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے سے قبل مشکلات کا سامنا، پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے ہارنے کے بعد پوری رات جاگتا رہا: بابراعظم

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے اور فن ایلن ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی اب پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری جبکہ فن ایلن کمر کی درد کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو دونوں کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

زیک فولکس پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ ٹام بلنڈل گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

گیری اسٹیڈ کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا زخمی ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کھلاڑی گزشتہ ورلڈ کپ سے ہماری ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کے پاس مکمل اتھارٹی ہونی چاہیے: امام الحق

یاد رہے کہ نیوز لینڈ ٹی 20 اسکواڈ آج پاکستان کیلئے روانہ ہوگا اور 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گا، نیوز لینڈ کے 9 کھلاڑی پہلے ہی آئی پی ایل کے باعث پاکستان کا دورہ نہیں کررہے اور اب مزید 2 کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article