Homeتازہ ترینبابر اعظم کے پاس مکمل اتھارٹی ہونی چاہیے: امام الحق

بابر اعظم کے پاس مکمل اتھارٹی ہونی چاہیے: امام الحق

imam ul haq

بابر اعظم کے پاس مکمل اتھارٹی ہونی چاہیے: امام الحق

لاہور:(سنو نیوز) قومی ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کہا ہے کہ ان کے پاس مکمل اتھارٹی اور پاور ہونی چاہیے، میں اس کے مکمل حق میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین کپتان تھے۔جبکہ بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ اپنے پلیئرز کو proper رنز دیتے ہیں۔اگرچہ سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کیلئے کافی کچھ کیا لیکن ان کے پیچھے انضمام الحق اور مکی آتھر کا بھی ہاتھ تھا لیکن بابر اعظم کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ کپتان بابر اعظم کا اپنے کھلاڑیوں کیساتھ کمیونی کیشن بہت اچھا ہے۔

YouTube video player

سنو نیوز کے پروگرام “سپورٹس آن، عید اسپیشل” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرے خیال میں کپتان کو پاورز دینی چاہیں کیونکہ کسی کو ٹیم مینجرز یا کوچز کا یاد نہیں رہتا۔ انہوں نے اس موقع پر 1992ء ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یاد کے اس وقت پاکستان کا کوچ یا مینیجر کون تھا لیکن مجھے قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے عمران خان یاد ہیں۔

قومی کھلاڑی امام الحق کا کہنا تھا کہ اگر کپتان کو اتھارٹی دینا ضروری ہے کیونکہ ٹیم اگر اچھی کارکردگی نہیںدکھاتی تو جوابدہ صرف وہی ہوتا ہے۔ کس کو ٹیم میں کھلانا اورکس کو نہیں، اس کی صوابدید کپتان کے پاس ہونی چاہیے۔

YouTube video player

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ان دونوں ایونٹس میں جتنے بہترین احساسات میرے تھے، کسی اور میں کبھی نہیں ہوئے۔ میرا ماننا تھا کہ اگر ہم کسی ٹیم سے ہارے تو اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ہاریں گے، وگرنہ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے۔

Share With:
Rate This Article