HomeGazaاسرائیل فلسطین تنازع دنیامیں نفرتیں بڑھنے کی بڑی وجہ:امریکا

اسرائیل فلسطین تنازع دنیامیں نفرتیں بڑھنے کی بڑی وجہ:امریکا

Mathew-Miller-On-Gaza

اسرائیل فلسطین تنازع دنیامیں نفرتیں بڑھنے کی بڑی وجہ:امریکا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اسرائیل فلسطین تنازع پر بڑا بیان دے دیا، میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے باعث دنیا بھر میں نفرت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت زیادہ تشویش کی بات ہے، امریکا اس چیز کے مخالف ہے کیوں کہ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا اور سب ایک دوسرے سے نفرت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کا حملہ: اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹےاور چار پوتے شہید

میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہود دشمنی اور مسلم مخالفت میں امریکا سمیت دنیا بھر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور امریکا اس مخالفت کے سلسلے میں بہت زیادہ فکر مند ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا اسرائیل فلسطین تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش اور امید کر رہا ہے کیونکہ یہ مسلمانوں،مسیحیوں اور یہودیوں، اسرائیلیوں اور خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ یہ اسرائیل کی سلامتی کے مفادات میں ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اختیار کرے اور ایک ساتھ مل کر آگے بڑھے۔

میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بظاہراسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل انتہائی مشکل ہے مگر آخر کار یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے لیے کوشش جاری رکھیں گے، اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتوں میں اضافہ ہورہا ہے کہ بہت زیادہ تشویش کی بات ہے اور امریکا اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ نفرتوں میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یورپی یونین کےامیگریشن قوانین میںسخت تبدیلیاں

میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس تنازع میں کسی کو بھی ایک دوسرے سے غیر انسانی سلوک کا لائسنس نہیں ملا ہوا۔

میتھو ملر نے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں دونوں اطراف سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے جس کی امریکا مخالفت کرتا ہے کیوں کہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں اور اس سے دنیا بھر میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔

Share With:
Rate This Article