Homeتازہ ترینبرازیل کا عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی ڈپریشن کا شکار

برازیل کا عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی ڈپریشن کا شکار

Brazilian-Footballer-Richarlison

برازیل کا عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی ڈپریشن کا شکار

لاہور: (ویب ڈیسک) برازیل اور ٹوٹنہم کے فارورڈ فٹبال کھلاڑی رچارلیسن ڈپریشن کا شکار رہے، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 کے ورلڈکپ کے بعد ڈپریشن کے باعث فٹبال چھوڑنے کیلئے تیار تھا۔

برازیل کے فٹبال کھلاڑی رچارلیسن نے بتایا کہ میں ٹریننگ پر جانے سے پہلے میں اپنے گھر جانا چاہتا تھا، میں اپنے کمرے میں واپس جانا چاہتا تھا کیوں کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے دماغ میں کیا گزر رہا ہے،” رچارلیسن نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے جا کر اپنے والد کو بتایا کہ میں ڈپریشن کے باعث ہار ماننے جارہا ہوں۔

اپنے والد سے اس طرح کی بات کرنا بہت زیادہ افسوسناک تھا، برازیل کے فٹبال کھلاڑی رچارلیسن نے بتایا کہ یہ پاگل پن اور بہت افسوسناک تھا کہ میں نے اپنے والد سے یہ بات کی کیوں نے انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا میرے ساتھ مل کر انہوں نے میرے خواب کا تعاقب کیا تھا، اور یہ سچ میں پاگل پن تھا کہ اپنے والد کو کہا کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے ہار ماننے والا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا کی حالیہ فٹبال رینکنگ میں پاکستان کا افسوسناک نمبر

رچارلیسن نے کہا کہ قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ سے برازیل کے باہر ہونے کے بعد وہ منفی سوچوں میں مبتلا ہو گیا تھا، 26 سالہ رچارلیسن نے قطر ورلڈ کپ میں برازیل کی جانب سے چار کھیلوں میں تین گول کیے، حالانکہ برازیل کروشیا کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہو گیا تھا۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں برازیل کا خاتمہ رچارلیسن کے لیے ایک دھچکا تھا، جس نے ٹورنامنٹ کے فوراً بعد کہا کہ یہ “خاندان کے کسی فرد کو کھونے سے بھی بدتر ہے” اور برازیل کی نمبر 9 کی جرسی پہننے کے زبردست دباؤ کو بیان کیا۔

ستمبر 2023 میں، بولیویا کے خلاف برازیل کی 1-5 سے جیت کے دوران متبادل ہونے کے بعد بینچ پر روتے ہوئے دیکھا جانے کے بعد، رچارلیسن نے “میدان سے باہر ہنگامہ خیز وقت” گزارنے کے بارے میں بات کی۔

رچارلیسن کو متاثر کرنے والے مسائل میں سے ایک یہ تھا کہ اس نے اپنے طویل مدتی ایجنٹ ریناٹو ویلاسکو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، مبینہ طور پر رقم چوری ہونے کے بارے میں مالی تنازعہ علیحدگی کی وجہ بنا تھا۔

برازیل کے فٹبال کھلاڑی نے بتایا کہ میں نے اپنے عروج پر ورلڈ کپ کھیلا تھا، میں اپنی حد کو پہنچ رہا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کے برازیل کے باہر ہوجانے کے بعد سے مجھے کیا ہوگیا، میں خود کو مارنے کی بات نہیں کرسکتا تھا، لیکن ہاں میں ڈپریشن میں تھا اور اپنی زندگی سے ہار ماننا چاہتا تھا۔

رچارلیسن نے مزید بتایا کہ میں جو ذہنی طور پر مضبوط لگ رہا تھا، ورلڈ کپ کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ سب ٹوٹ گیا ہے، میرے خیال میں تھراپسٹ نے مجھے پسند کیا یا نہیں، مجھے بچایا، میری جان بچائی۔

برازیل کے کھلاڑی رچارلیسن نے بتایا کہ اگر آپ ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ایک ماہر نفسیات کی تلاش کریں کیونکہ آپ کے لیے یہ زیادہ بہتر ہے، انہوں نے بتایا کہ آپ آج اس انسان سے بتا کررہے جو ایک وقت میں اپنے آپ سے ہار گیا تھا اور اپنی زندگی سے بھی ہار ماننا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹبالرز کی جرابوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

برازیلین کھلاڑی نے بتایا کہ میرے خاندان میں ایسے لوگ ہیں جو سوچتے ہیں کہ اگر آپ ماہر نفسیات کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کو پاگل سمجھتے ہیں، مجھے بھی پہلے یہی تعصب تھا، میں بھی سمجھتا تھا کہ میں پاگل ہوں۔ لیکن اب میں ایسا نہیں سوچتا۔

رچارلیسن برازیل کے لیے 48 کیپس جیت چکے ہیں، جو اس وقت ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن ان کے مطابق انکی حالت اب پہلے کی نسبت بہت زیادہ بہتر ہے اور وہ بہت زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں اب۔

Richarlison-Interveiw

Richarlison-Interveiw

Share With:
Rate This Article