Homeکھیلفٹبالفٹبالرز کی جرابوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

فٹبالرز کی جرابوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

فٹبالرز کی جرابوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

فٹبالرز کی جرابوں میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

لاہور:(ویب ڈیسک )فٹبال دنیا کے مہنگے اور دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے،اس کھیل میں ہر طرح کی منفردیت دکھائی دیتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیائے فٹبال کے بڑے نام میچ کے دوران اپنی جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟ ۔

کھلاڑیوں کی جانب سے ایسا کرنے کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ ذاتی وجہ سے کرتے ہیں بلکہ وہ میچ کے دوران اپنے ٹانگوں کے پٹھوں کو دبائو سے محفوظ رکھنے کے لیے جرابوں میں بڑے بڑے سوراخ کرتے ہیں۔

جن کھلاڑیوں کی ٹانگیں متواتر جِم اور ٹریننگ کی وجہ سے مضبوط ہو جاتی ہیں وہ دوران میچ اپنی جرابوں میں اس لیے سوراخ کرتے ہیں تاکہ دوران میچ یا ٹریننگ ٹانگ کے پچھلے حصے میں خون کی گردش متواتر ہو اور ٹانگ میں کریمپ نہ پڑیں۔

حالیہ دنوں میں سپین میں کھیلی جانے والی فٹ بال لیگ ’لا لیگا‘ میں ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی جیوڈ بیلنگھمم کی جرابوں کا تذکرہ ہوتا رہا ،ریئل میڈرڈ کے ساتھ پانچ مرتبہ چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والے گیرتھ بیل سنہ 2016 میں ایسا کرتے نظر آئے۔

اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ کھلاڑی اس وجہ سے جرابوں میں سوراخ کرتے ہیں تاکہ کاف مسلز کو تکلیف نہ ہو کیونکہ ہم جو سٹاک (کِٹ) پہنتے ہیں وہ نیا ہوتا ہے اور سخت ہوتا ہے جس کی وجہ سے میچ کے دوران کریمپ پڑ سکتے ہیں،کھلاڑی جرابیں پیچھے سے کاٹ دیتے ہیں تاکہ خون کی گردش ٹھیک ہو اور وہ آرام دہ محسوس کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیلین فٹ بال کھلاڑی جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار

Share With:
Rate This Article