Homeپاکستانپاکستان میں گرمی بڑھے گی، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

پاکستان میں گرمی بڑھے گی، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

Heatwave-In-Pakistan

پاکستان میں گرمی بڑھے گی، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر 10 مئی (شام/رات) کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

اس کے باعث دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیںچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خاران، چاغی اور پنجگور میں گرد آلود ہوائیں/آندھی/جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 02 سے03 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیںچلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اورکشمیر میں 11 اور12 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سےبارش کا امکان ہے۔

پنجاب اوراسلام آباد میں 10(رات)سے12 مئی کی صبح کے دوران 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔جبکہ10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی

سندھ میں 10 (رات) اور11 مئی کو 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Share With:
Rate This Article