Homeپاکستانصنم جاوید اور عالیہ حمزہ بارے عدالت کا بڑا حکم

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بارے عدالت کا بڑا حکم

Aliya Hamza and Sanam javed

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بارے عدالت کا بڑا حکم

لاہور: (سنو نیوز) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کی خواتین رہنمائوں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا راہداری ریمانڈ مانگا تھا۔ عدالت نےصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ 27 مارچ 2024ء کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 29 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسدادِ دہشتگری کی خصوصی کے جج نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔

ملزمان میں عائشہ بھٹہ، وقاص علی، سیف خان سمیت دیگر شامل ہیں۔جبکہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے احمر رشید بھٹی کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

اس سے قبل 22 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات 2024 لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار صنم جاوید کی اپیل کو منظور کیا اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی (پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

Share With:
Rate This Article