Homeکھیلایشین گیمز سکواش: بھارت نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز سکواش: بھارت نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

asian-games-squash

ایشین گیمز سکواش: بھارت نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور:(سنو نیوز) ایشین گیمز میں بھارت نے پہلی مرتبہ سکواش کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ بھارت نے پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں ایک کے مقابلے میں دو گیم سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پہلے گیم میں پاکستان کے ناصر اقبال نے بھارتی کھلاڑی مہیش کو یکطرفہ معرکے میں بھی 3-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے گیم میں بھارت کے سوروو گھوشل نے پاکستان کے محمد عاصم کو 3-0 سے ہرا دیا۔

مینز سنگلز ٹیم ایونٹ کا تیسرا گیم دلچسپ اور سسنی خیز رہا، بھارت کے ابھے سنگھ نے بیسٹ آف فائیو سیٹ کے مقابلے میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔

انکی فتح کا سکور 11-7، 8-11، 9-11، 11-9 اور 12-10 رہا۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کی ایونٹ میں پیش قدمی بھی جاری ہے۔ ہاکی میں ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے 18 گولز سے پچھاڑ دیا تھا۔

پول اے کے میچ میں گرین شرٹس نے 11 فیلڈ گول جبکہ 7 پینلٹی کارنرز کو گولز میں تبدیل کیا۔

پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے تین، تین ، عمر بھٹہ اور عبد الرحمان نے دو، دو جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تین پول میچز میں اب تک ٹوٹل 34 گول سکور کرچکی ہے۔

Share With:
Rate This Article