Homeپاکستانسائفر کیس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کا چالان مسترد کردیا

سائفر کیس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کا چالان مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف کا لوگو

سائفر کیس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کا چالان مسترد کردیا

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سائفر کے جعلی اور بوگس مقدمے کی طرح بے معنی اور بے وقعت ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت ہے کہ سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے جو کہ سابق وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائفر کو وفاقی کابینہ نے اپنے اختیارات کے تحت ڈی کلاسیفائی کیا، جس کے بعد آفیشل سیکرٹس ایکٹ کو لاگو نہیں کیا جا سکتااور یہ مقدمہ اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بارہا سائفر کی آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس کیلئے چیف جسٹس اور صدر مملکت کوخطوط بھی ارسال کیے گئے لیکن آج تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جیل میں خفیہ ٹرائل سےلے کرسائفر کیس کی عدالتی کارروائی کو بلاجواز ملتوی کرنے تک بے انصافی کی نئی روایات قائم کی گئی ہیں۔ ایک بے بنیاد مقدمے کی غیر قانونی کارروائی کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ ہی قوم اسے قبول کرے گی۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے سائفر کی تحقیقات کیلئے ایک آزادانہ اورمنصفانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

خیال رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کراتے ہوئے دونوں شخصیات کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ہیں۔ ان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔

چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی بھی چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سائفر کاپی چیئر مین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چئیرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی، چئیرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کا 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ 27 گواہوں کے 161 کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد چالان کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی اور سائفر وزارت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں۔

Share With:
Rate This Article