Homeپاکستانآر ڈی اے کا راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی آپریشن

آر ڈی اے کا راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی آپریشن

خاتون وکیل پولیس اہلکار کیخلاف احتجاج کر رہی ہے

آر ڈی اے کا راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی آپریشن

راولپنڈی : (سنو نیوز) راولپنڈی انتظامیہ اور آر ڈی اے کا گٹھ جوڑ، عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ، حکم امتناعی کے باوجود راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی آپریشن، لیگل ٹیم کو زدوکوب کیا، کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ اور آر ڈی اے بے لگام ہو چکی ہے ۔ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے حکم امتناع کے باوجود راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر دھاوا بول دیا جبکہ صحافیوں اور وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کمشنر راولپنڈی، ڈی جی آر ڈی اے اور سی پی او راولپنڈی قانون خاطر میں نہ لائے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو حاصل عدالت کا حکم امتناعی ماننے سے انکارکر دیا۔ انتظامیہ نے سوسائٹی کی لیگل ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیارکیا اورعدالتی احکامات دکھانے کے باوجود آپریشن جاری رکھا۔ غیر قانونی آپریشن کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ دھکم پیل کی گئی۔

وکلا اور مقامی آبادی نے پولیس اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے چکری روڈ بلاک کر دیا۔ آپریشن کی آڑ میں پولیس اہلکار لوٹ مار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ سرکاری گاڑی میں بیٹری لے جانے کی کوشش وکلا نے ناکام بنا دی جبکہ پولیس اہلکار گاڑی بھگا لے گیا۔

Share With:
Rate This Article