Homeتازہ ترینپاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع

today 1 tola gold rate in Pakistan

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع

کراچی: (سنو نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے، سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی عالمی منڈی میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 2316 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز، یعنی کل پیر کو بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی تھی، کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

صرافہ بازار تاجروں کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2335 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔

Share With:
Rate This Article