Homeتازہ ترینپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

Prices of petroleum products are likely to decrease by Rs 8 per liter from May 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا کی سمری آج حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

یاد رہے پیٹرول کا درآمدی پریمیم 10.7 ڈالر سے تقریباً 10 فیصد کم ہوکر 9.60 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے، مارچ میں 13.50 ڈالر فی بیرل سے یہ دوسری بار کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’کیا‘ کی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ کی کمی

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 45 پیسے کی تنزلی کے بعد 278 روپے 65 پیسے ہے، لہٰذا پیٹرول کی قیمت میں سے تقریباً 5 روپے فی لیٹر کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جبکہ اس کے 6.50 ڈالر فی بیرل درآمدی پریمیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لہذا ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 98.5 ڈالر سے کم ہو کر 96.6 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 102.9 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 97.5 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے کا اضافہ کر دیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کر دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article