Homeتازہ ترینUber(اوبر)نے پاکستان بھر میں اپنی سروسز بند کردیں

Uber(اوبر)نے پاکستان بھر میں اپنی سروسز بند کردیں

Uber

Uber(اوبر)نے پاکستان بھر میں اپنی سروسز بند کردیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور پوری دنیا میں ٹیکسی سروس کو نئی پہچان دینے والی اوبر ایپ پاکستان بھر میں بند کردی گئی، اسلام آباد، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں کے بعد آج لاہور میں بھی اوبر نے اپنی سروسز بند کردیں ہیں۔

بغیر پیشگی اطلاع یا اعلان کے اوبر کمپنی نے لاہور اور پورے پاکستان میں اپنی سروسز بند کردی ہیں کیوں کہ اچانک ہی اوبر کے کسٹمرز ختم ہوگئے تھے۔

اوبر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہمارا ذیلی برانڈ کریم پاکستان میں کام کرتا رہے گا، ترجمان نے بتایا کہ کریم ایپ پاکستان بھر میں رائیڈ سروسز اور ڈرائیوروں کے لیے کمائی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رکشے میں سفر کرنے پر سات کروڑ روپے کرایہ

یاد رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور فیصل آباد میں اپنی سروسز بند کردیں تھی، اوبر صرف لاہور میں چل رہی تھی جس کو اب لاہور میں بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد اوپر پاکستان میں مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔

اوبر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ عالمی ترقی کی حکمت عملی کے مطابق کیا گیا، پائیدار ترقی کیلئے مارکیٹوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں انقلاب لانے کے لیے اونک اور کریم نے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی۔

Uber-Shurts-Down-In-Lahore

Uber-Shurts-Down-In-Lahore

ترجمان نے بتایا کہ اوبر نے واضح کیا ہے کہ جن لوگوں کے اکاؤنٹس میں نقد رقم موجود ہے انکو جلد اپنی اپنی رقم واپس مل جائے گی، یہ واضح نہیں ہے کہ رقم کی واپس کب تک مکمل ہوگی کیوں کہ کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ رقم کی واپس اپنے وقت پر ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں صرف اوبر ایپ نے اپنی سروسز ختم کی ہیں جبکہ اس کی ذیلی کمپنی کریم پاکستان میں اسی طرح کام کرتی رہے گی، ترجمان نے بتایا کہ کریم کا آپریشن 10 شہروں میں جاری رہے گا جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور کوئٹہ ہیں۔

Share With:
Rate This Article