رکشے میں سفر کرنے پر سات کروڑ روپے کرایہ
Image

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) اوبر ٹیکسی ایپ کے ذریعے رکشے میں سفر کرنے والے مسافر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ،7کروڑ روپے کرایہ بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی دیپک ٹینگُوریا نامی کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنے دوست کے ہمراہ سفر کرنے کے لیےاُوبر ایپ کے ذریعے آٹو رکشہ بُک کروایا جس کا کرایہ ابتدائی طور پر 62 روپے بنا تاہم جب رائیڈ ختم ہوئی تو کرایہ 7 کروڑ 66 لاکھ انڈین روپے بن گیا۔

چند روپے کی جگہ کروڑ روپے رکشے کا کرایہ دیکھ کر دیپک ٹینگُوریا اور اُن کے دوست حیرت کے مارے چکرا گئے۔دیپک ٹینگُوریا کے دوست نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں دوست اس ہوشربا کرائے پر حیرت میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق دیپک کا کرایہ 1 کروڑ 67 لاکھ روپے بنا جبکہ اس کے ساتھ 5 کروڑ 99 لاکھ روپے کا ویٹنگ ٹائم بھی کرائے میں شامل ہوگیا، حیرت انگیز طور پر دیپک کو 75 روپے کا پروموشنل ڈسکاؤنٹ مل گیا اور اس کروڑوں روپے کے کرائے سے 75 روپے کم ہوگئے۔

دیپک ٹینگُوریا کے دوست نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آج صبح اُوبر انڈیا نے دیپک ٹینگٗوریا کو اتنا امیر بنا دیا کہ وہ اوبر کی اگلی فرنچائز خریدنے کا سوچ سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ ٹِرپ ابھی تک منسوخ نہیں کی گئی۔ آٹو (رکشہ) کی 62 روپے کی بکنگ کروانے پر اچانک سے کروڑ پتی بن گئے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75429/