Homeتازہ تریناسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: (سنو نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

زرعی پالیسی کمیٹی اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ (شرح سود) کو مسلسل 7ویں بار بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک کرنسی نوٹ کی خبروں کی تردید

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شرح سود برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ گزشتہ توقعات کے مطابق مہنگائی مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے اور مہنگائی کی سطح کو کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوا۔ ستمبر 2025 تک مہنگائی کو 5 سے7 فیصد کی حدود میں لانے کے لیے موجودہ پالیسی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2024 کے لیے پیش گوئی یعنی جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد کی نچلی سطح کے قریب قریب رہنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے زور دیا کہ استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی یکجائی جاری رکھنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کا تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

Share With:
Rate This Article