Homeپاکستانژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کی پیشگوئی

ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کی پیشگوئی

Commuters drive along a road as dark clouds are pictured over the skies of Islamabad /file photo

ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 29 اپریل تک ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے27 اپریل کے دوران تیز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ بلوچستان کے علاقے نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

27 اور 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اسی طرح 27 سے 29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام، رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، تربت، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جامشورو میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقاما ت پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Share With:
Rate This Article