Homeکھیلآسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش

آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

مبئی :(سنونیوز)کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مچل مارش کے خلاف پنڈت کیشو نامی ایک ایکٹیوسٹ نے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مقد مہ درج کرایا ہے۔ایف آئی آر کی نقل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ارسال کی گئی ہے جس میں ان سے آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر کی بنیاد ان کی وہ تصویر ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی پر ٹانگیں جمائے پوز دے رہے ہیں۔

واضح رہے آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے پر شاندار جشن منایا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں،ان میں سے ایک تصویر مچل مارش کی بھی تھی جو ہوٹل کے کمرے میں ورلڈکپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر پوز کررہے ہیں،ان کی اس حرکت پر بھارتی مداح آگ بگولہ ہوگئے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مچل مارش کو اس حرکت پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی مداح ورلڈکپ ہارنے کے دکھ میں اس حد تک آگے چلے گئے کہ انہوں نے اس تصویر پر جذباتی انداز میں کہنا شروع کردیا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ورلڈکپ ٹرافی کا احترام نہیں ہے انہیں اس کی قدر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل:بھارت کو شکست ،آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

فائنل میں شکست ہضم نہ ہوئی،ورلڈکپ فائنل میں شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ چیمپئن بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو بھارتی کرکٹ مداح کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹس پر دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد انتہا پسند وں کی جانب سے سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،اس مقصد کے لیے ہندو انتہاپسندوں نے سب سے پہلے ورلڈکپ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا جن کے شاندار 134 رنز کی بدولت آسٹریلیا چھٹی بار ورلڈکپ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے ٹریوس ہیڈ کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ان کی بیوی اور 1 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اس کے علاوہ دیگر ہندو صارفین کی جانب سے ان کی فیملی کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض کمنٹس کیے جارہے ہیں جو بلاشبہ فائنل میں شکست پر اٹھائے جانے والی ہزیمت اور شرمندگی کا نتیجہ ہے۔ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ٹریوس ہیڈ کے گھروالوں کے لیے استعمال کی جانے والی زبان اس قدر

فحش اور غلیظ ہے کہ اسے احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں تاہم ٹوئٹر پر اس طرح کے پیغامات گردش کررہے ہیں جنہیں بھارتی عوام کی جانب سے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی انتہاپسندوں نے پہلی بار اس طرح کا کام نہیں کیا ،2021 میں بھارتی شخص نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو پاکستان کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد دھمکی دی تھی۔

ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد دی گئی تھی۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹا دی تھی جس کے بعد ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ممبئی پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رام نیگیش نامی شخص نے سوشل میڈیا پر کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ریپ کی دھمکی پر نئی دہلی کی خاتون کمشنر نے پولیس کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

حمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں ہندوستانیوں کے غیر مہذب رویے پر آسٹریلوی میڈیا پھٹ پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ ورلڈ کپ کی بدترین میزبانی، انڈیا دنیا بھرمیں بدنام

تفصیل کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے والی آسٹریلوی ٹیم کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ اس میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ تھے جن کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کا تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا میں کپتان پیٹ کمنز کی سب سے زیادہ تعریف کی جا رہی ہے، جنہوں نے میچ سے قبل کہا تھا کہ وہ اسٹیڈیم میں موجود 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی شائقین کو خاموش کروانا چاہیں گے۔ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی ہی خاموش نہیں رہے، ڈیلی ٹیلی گراف لکھتا ہے کہ ‘کیسے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کو خاموش کروا کر ورلڈ کپ چھین لیا۔’

اخبار کے مطابق، کئی طرح سے یہ کپ بھارت کا ہی ہونے والا تھا۔ تکنیکی طور پر آسٹریلیا نے احمد آباد میں بھارت کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ جیتا۔

Share With:
Rate This Article